پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر تھب سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی ظہیر احمد شہید ہوگیا، شہید سپاہی کا تعلق ضلع بھمبر کے گاؤں سلطان پور سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے دشمن کی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔