نیب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب نے سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف کے بھائی جاوید اشرف کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق راجہ جاوید اشرف نے ایک اجتماع میں نیب کے بارے میں دھمکی آمیز زبان استعمال کی تھی جس پر چیئرمین نیب جاوید اقبال نے راجا جاوید اشرف کے بیان کا نوٹس لے لیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ راجہ جاوید اشرف نے نیب کودھمکیاں دیں نیب ایسی دھمکیوں سےمرعوب یاخوفزدہ نہیں، نیب ملک سے بد عنوانی کے خاتمہ کیلئے کسی دھمکی کو خاطر میں لائے بغیر بھر پور کردار ادا کرتا رہے گا، نیب کے پاس لوٹی گئی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرانے کا مینڈیٹ ہے۔