بدھ , نومبر 14 2018

ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دینے والا تیسرا کیوی بولر کون بنا؟

ابوظبی(پی پی نیوز ڈیسک) ٹرینٹ بولٹ ون ڈے انٹرنیشنل میں ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دینے والے تیسرے کیوی بولر بن گئے۔

فاسٹ بولر نے گزشتہ روز پاکستان سے پہلے میچ میں لگاتار تین وکٹیں لیں، فخر زمان ان سائیڈ ایج پر بولڈ ہوئے، بابراعظم کا کیچ سلپ میں روس ٹیلر نے لیا،محمد حفیظ ایل بی ڈبلیو قرار پائے،ریویو بھی انھیں نہ بچا سکا،اس سے قبل نیوزی لینڈ کے ڈینی موریسن اور شین بونڈ بھی ون ڈے میں ہیٹ ٹرک کرچکے ہیں۔

مجموعی طور پر یہ محدود اوورز کے مقابلوں میں46 ویں ہیٹ ٹرک شمار ہوئی، لسیتھ مالنگا کو لگاتار 4 بالز پر 4 وکٹیں اڑانے کا منفرد اعزاز حاصل ہے۔

Check Also

ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ پاکستان بمقابلہ بھارت، اہم میچ آج کھیلا جائیگا

سینٹ لوسیا (پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے