بدھ , نومبر 14 2018

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) (06 نومبر 2018) پاکستان اور نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز ٹرافی کی رونمائی ابوظہبی میں کردی گئی۔

کپتان سرفراز احمد اور کین ولیم سن نے ٹرافی سے پردہ اٹھایا اور فوٹو سیشن بھی کرایا۔

ابوظہبی میں ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز بہت اہم ہے، کوشش ہےٹیم کو وننگ سائیڈمیں تبدیل کریں، موقع بھی ہےکہ جیت کےتسلسل کو آگے لے کر چلیں۔

کیوی کپتان کین ولیم سن نے اس موقع پر کہا کہ ون ڈے ٹی ٹوئنٹی سے بالکل مختلف فارمیٹ ہے، پاکستان یقیناً موجودہ کنڈیشنز میں بہت مضبوط ٹیم ہے۔

ہم نئی پلاننگ کے مطابق ون ڈے سیریز کھیلیں گے۔کین ولیم سن کا کہنا تھا کہ ٹرینٹ بولٹ کی شمولیت سے ٹیم مضبوط ہوگی، ٹیم کے حوصلے بلند اور پلیئرز پرجوش ہیں۔

پاکستان کےخلاف ون ڈے سیریز کیلئے تیاری مکمل ہے۔ ٹرافی کا ڈیزائن کرکٹ کی طرح بنایا گیا جس میں وکٹوں کے درمیان گول مول سی گیند موجود ہے۔

Check Also

ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ پاکستان بمقابلہ بھارت، اہم میچ آج کھیلا جائیگا

سینٹ لوسیا (پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے