بدھ , جنوری 16 2019

کپتانی کے حوالے سے بیانات ٹیم پر اثر انداز ہوتے ہیں ، سرفراز احمد

دبئی(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ میری کپتانی کا فیصلہ پی سی بی کرے گا، بیانات سے ماحول ایسا بنادیا جاتا ہے جو ٹیم پر اثرانداز ہوتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں اچھا اور برا وقت چلتا رہتا ہے۔ون ڈے میں کپتانی کا فیصلہ کرکٹ بورڈ کرے گا، بیانات سے ماحول ایسا بنادیا جاتا ہے جو ٹیم پر اثرانداز ہوتا ہے اور ڈریسنگ روم کا ماحول بھی خراب ہوتا ہے۔

 پاکستان ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے بھی سرفراز احمد کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب سرفراز احمد کی کپتانی پر کوئی بحث نہیں ہونی چاہیے، ورلڈکپ کے لئے سرفراز احمد ہی کو کپتان برقراررہنا چاہیے۔

Check Also

حفیظ نے کرکٹ کے بعد گالف میں بھی جوہر دکھانا شروع کر دیے

لاہور(پی پی این) آل راؤنڈر محمد حفیظ نے کرکٹ کے بعد گالف میں بھی جوہر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے