بدھ , نومبر 14 2018

شرما کی سنچری، بھارت نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی ویسٹ انڈیز کو ہرادیا

لکھنو (پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے تین میچوں کی سیریز کے دورے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 71رنز سے شکست دے کر 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 195رنز بنائے اور اس کے صرف دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ شرما اور دھوان نے پہلی وکٹ میں 123کی شراکت قائم کی۔ شرما شاندار 111رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

انہوں نے 7چھکے اور 6چوکے لگائے جبکہ شیکھر دھوان 43رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ راہول 26پر ناٹ آؤٹ رہے، ویسٹ انڈیز کی طرف سے برائتھویٹ مہنگے بالر ثابت ہوئے۔

4اوور میں 56رنز دیئے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9وکٹ پر 124رنز بناسکی۔ برائو 23کیساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ 5کھلاڑی ڈبل فگر کراس نہ کرسکے، کمار، احمد، اور یادیو نے دو دو وکٹیں لیں۔

شرما کو شاندار سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔بھارت نے تین میچوں کی سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

Check Also

ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ پاکستان بمقابلہ بھارت، اہم میچ آج کھیلا جائیگا

سینٹ لوسیا (پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے