بدھ , نومبر 14 2018

’’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ دیا بین کی واپسی کھٹائی میں پڑگئی

ممبئی(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ٹی وی کے معروف شو ’’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ دیا بین کی ڈرامے میں واپسی ایک بار پھر کھٹائی میں پڑگئی۔

بھارت میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے معروف ٹیلی ویژن ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ دیا بین کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ دیشا واکانی بیٹی کی ولادت کی وجہ سے ایک برس سے اسکرین سے کنارہ کشی اختیار کیے ہوئے تھیں۔
لیکن شائقین کے بے تحاشا اصرار کے بعد انہوں نے واپسی کی شرط معاوضہ بڑھانے سے مشروط کردی تھی تاہم اب انہوں نے اچانک ہی اپنی واپسی پر معذرت کرلی ہے۔
 دیشا واکانی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دیشا شو میں واپسی کے لیے کافی پراْمید تھیں اور انہوں نے اپنی واپسی کے حوالے سے پرومو بھی شوٹ کرا لیا تھا تاہم اداکارہ کے شوہر اْن کے کام جاری رکھنے پر رضامند نہیں ہیں کیوں کہ اْن کے خیال میں بچی ابھی چھوٹی ہے جسے ابھی اپنی ماں کی خاصی توجہ کی ضرورت ہے اور اگر وہ شو کو جاری رکھتی ہیں تو وہ بیٹے پر توجہ نہیں دے پائیں گی۔
شو کے پروڈیوسر است کمار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے قوائد و ضوابط انتہائی سخت ہیں جب کہ بچی بھی چھوٹی ہے اور بچی کو اس وقت اپنی ماں کی بھی ضرورت ہے لیکن ابھی تک باقاعدہ طور پر اداکاری کی جانب سے واپسی کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
 بھارت کا کامیڈی ڈرامہ سیریل ’’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘‘ اپنی مقبولیت کے باعث دنیا بھر میں دیکھا جاتا ہے جب کہ ڈرامہ سیریل کی 2 ہزار سے زائد قسطیں ٹیلی کاسٹ ہوچکی ہیں۔

Check Also

شاہ رخ خان کی درخواست پر رتیش نے اپنی فلم ریلیز کرنیکی تاریخ بدل دی

ممبئی(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈکے معروف اداکار رتیش دیش موک نے شاہ رخ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے