بدھ , جنوری 16 2019

اکشے کمار کو فلم ’’مشن منگل ‘‘ میں کاسٹ کر لیاگیا

ممبئی(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) اب بولی وڈ انڈسٹری اپنی فلموں کی کہانیوں کے لیے دنیا کے ساتھ ساتھ خلاء پر بھی نظر رکھی ہوئی ہے۔
حال ہی میں اداکار شاہ رخ خان نے فلم’ ’سارے جہاں سے اچھا‘‘ میں خلاباز بننے کی حامی دی، وہیں اب بولی وڈ کھلاڑی اکشے کمار نے بھی ایسی ہی ایک فلم میں کام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اکشے کمار کو بھارت کے پہلے مریخ پر جانے کے مشن پر مبنی فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔اس خبر کا اعلان اداکار نے خود اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کیا۔اس فلم کا نام’ ’مشن منگل‘‘ ہوگا، جس کی ہدایات جگن شکتی دیں گے، جبکہ آر بالکی پروڈکشن کریں گے۔
اکشے کمار نے اپنی ٹویٹ میں فلم کی کاسٹ کی تصویر بھی ریلیز کردی۔اس فلم میں اکشے کمار کے ساتھ ودیا بالن، نتھیا مینن، سوناکشی سنہا، تپسی پتو اور شرمن جوشی کام کرتے نظر آئیں گے۔
مشن منگل کی شوٹنگ رواں ماہ ہی شروع ہوگی، جبکہ اکشے اس فلم میں کیا کردار ادا کریں گے یہ بات اب تک سامنے نہیں آئی۔
 اکشے کمار نے فاکس اسٹار اسٹوڈیوز کے ساتھ تین فلمیں کرنے کا معاہدہ کیا تھا اور ’مشن منگل‘ ان ہی میں سے ایک فلم ہے۔

Check Also

قادر خان کے بیٹے نے گووندا کو منافق قرار دے دیا

(پی پی این) قادر خان کے بیٹے سرفراز خان نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے