بدھ , نومبر 14 2018

پریانکا چوپڑا کا شادی میں بالی ووڈ شخصیات کو نہ بلانے کا فیصلہ

ممبئی(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونز کی عنقریب ہونے والی شادی میں بالی ووڈ کی شخصیات کو نہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پریانکا اور جونز یکم دسمبر کو بھارتی ریاست راجھستان کے شہر جودھ پور میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔ شادی کی اس تقریب میں دونوں فنکاروں کی جانب سے 1500 سے 2000 مہمانوں کو مدعو کیا جانا تھا۔
 کہا جارہا تھا کہ شادی میں بالی ووڈ سپراسٹارز سلمان خان، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور فرحان اختر سمیت متعدد اداکاربھی شرکت کریں گے۔ لیکن اب انہیں نہ بلانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 اداکارہ پریانکا بالی ووڈ سے وابستہ شخصیات کو شادی میں مدعو کرنا چاہتی تھیں لیکن اب صرف اپنے قریبی دوستوں اور عزیز و اقارب کی موجودگی میں شادی کرنا چاہتی ہیں اور فلم نگری سے جڑے لوگوں کو شادی کے بجائے شادی کے استقبالیے میں مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 پریانکا چوپڑا کی نک جونز سے شادی سے قبل ہی رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی ہوجائے گی جو کہ 14 سے 15 نومبر تک اٹلی میں انجام پائے گی۔

Check Also

شاہ رخ خان کی درخواست پر رتیش نے اپنی فلم ریلیز کرنیکی تاریخ بدل دی

ممبئی(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈکے معروف اداکار رتیش دیش موک نے شاہ رخ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے