بدھ , نومبر 14 2018

فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا قانون آئندہ ہفتے زیر بحث آ ئیگا : اسرائیل

تل ابیب(پی پی این مانیٹرنگ ڈسک) اسرائیلی وزیر دفاع ایوگڈور لیبرمین نے کہاہیے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں آئندہ ہفتے اْس قانون کے حوالے سے ابتدائی رائے شماری ہو گی جس کے تحت اسرائیلیوں کے قتل یا قتل میں شرکت کے ذمّے دار ٹھہرائے گئے۔
گرفتار فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کی اجازت ہو گی۔تاہم فلسطینیوں نے کہاہیے کہ قابض اسرائیلی فوج تو پہلے ہی زمینی طور پر موت کے گھاٹ اتارنے کی کارروائیوں پر عمل پیرا ہے کیوں کہ وہ ایسے نہتّے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کرتی ہے جن سے کسی قسم کا خطرہ نہیں ہوتا۔
 گزشتہ روز لیبرمین نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ تین برس کی شدید مزاحمت کے بعد آخر کار آئندہ ہفتے پارلیمنٹ میں آئین اور انصاف کی کمیٹی کے سامنے سزائے موت کے قانون کا بل پیش کیا جائے گا۔
اس کے بعد قانون کو منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں ابتدائی رائے شماری کے واسطے پیش کیا جائے گا”۔ لیبر مین نے واضح کیا کہ مشن کے پایہ تکمیل تک وہ ہر گز نہیں رکیں گے۔
قانون کے بل کے لیے لازم ہے کہ وہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں تین مرتبہ غور کے لیے پیش کیا جائے جہاں سے منظوری کے بعد وہ ایک نافذ العمل قانون کی صورت اختیار کر لے گا۔
فلسطینی تنظیم برائے آزادی فلسطین (پی ایل او) کے زیر انتظام قیدیوں کے امور کی کمیٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں گرفتار فلسطینیوں کی تعداد 6500 ہو چکی ہے۔
ان میں 350 بچّے، 62 خواتین، فلسطینی پارلیمنٹ کے 6 ارکان، 500 انتظامی گرفتار شدگان (بنا کسی الزام زیر حراست) اور 1800 مریض شامل ہیں۔ مریضوں میں 700 افراد کو فوری طبّی امداد کی ضرورت ہے۔

Check Also

امریکی مڈٹرم انتخابات : 55 مسلم امریکن امیدوار کامیاب قرار

نیویارک(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کانگریس اور کاؤنسلز سمیت مختلف عہدوں پر مڈٹرم انتخابات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے