بدھ , نومبر 14 2018

کترینہ کیف فلم ’’زیرو‘‘ میں انوشکا کا کردار اداکرنے کیلئے رو پڑیں

ممبئی(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ انہیں فلم ’زیرو‘ میں اپنے کردار سے زیادہ انوشکا کا کردار پسند تھا.

وہ یہ کردار خود کرنا چاہتی تھیں۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

جس میں فلم ’زیرو‘ کی کاسٹ شاہ رخ خان، انوشکا شرما، کترینہ کیف اور فلم کے ہدایت کار آنند لال رائے فلم میں اپنے اپنے پسندیدہ کرداروں کے متعلق بات کرتے نظر آرہے ہیں۔

فلم میں بوا سنگھ کا کردار نبھارہے شاہ رخ خان نے کہا کہ انہیں اپنے کردار سے زیادہکترینہ کیف کا کردار پسند تھا اور وہ خود یہ کردار کرنا چاہتے تھے۔ کترینہ کیف نے فلم میں ببیتا کماری نامی سپر اسٹار کا کردار نبھایا ہے۔

کترینہ کیف نے کہا کہ انہیں اپنے کردار سے زیادہ انوشکا کا کردار پسند تھا انہوں نے جب اسکرپٹ میں اس کردار سے متعلق پڑھا تو وہ آنند لال رائے کے سامنے رو پڑیں کہ مجھے یہ کردار کرنے دیں۔

تاہم ان کے حصے میں ببیتا کماری کا کردار آیا۔ انوشکا نے فلم میں دماغی فالج میں مبتلا سائنسدان عافیہ یوسفزئی کا کردار نبھایا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انوشکا شرما نے فلم میں اپنا پسندیدہ کردار بوا سنگھ کو قرار دیا جو شاہ رخ خان نے ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ وہ بوا سنگھ کا کردارکرنا چاہتی تھیں۔

مزاح، جذبات اور دلچسپ مکالمات سے بھرپور فلم ’زیرو‘ کرسمس کے موقع پر 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

Check Also

شاہ رخ خان کی درخواست پر رتیش نے اپنی فلم ریلیز کرنیکی تاریخ بدل دی

ممبئی(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈکے معروف اداکار رتیش دیش موک نے شاہ رخ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے