بدھ , نومبر 14 2018

کراچی ممبئی جیسا لگتا ہے ،پاکستانی ڈرامے بھی شوق سے دیکھتی ہوں:ادیتی سنگھ

کراچی (پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی معروف ماڈل و اداکارہ ادیتی سنگھ نے کہا ہے کہ کراچی بالکل ممبئی جیسا لگتا ہے ‘ پاکستانی فن کاروں کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا تجربہ بہت شان دار رہا ہے۔

چوتھی بار پاکستان آئی ہوں، ایسا لگتا ہے کہ کراچی اب میرا دوسرا گھر بن گیا ہے۔ ایک انٹرویو میں جاوید شیخ کی فلم’’ چھا جارے‘‘ کی شوٹنگ میں حصہ لینے کیلئے کراچی آئی ہوئیں بھارتی ماڈل و اداکارہ ادیتی سنگھ نے کہا کہ پاکستانی فن کاروں کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا تجربہ بہت شان دار رہا۔

میں خود کوبہت خوش نصیب تصور کرتی ہوں کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اورسینئر اداکاروں کے ساتھ فلم میں کام کیا۔ سینئر اداکار ندیم، شاہد، جاوید شیخ اور دانش تیمور سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

ادیتی نے کہا کہ جاوید شیخ ایک بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ زبردست ہدایت کار بھی ہیں۔ جاوید شیخ نے مجھے پاکستانی فلم انڈسٹری میں متعارف کروایا ہے ۔

فلم چھا جارے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ادیتی نے بتایا کہ اس میں میرا ایک ڈانس نمبر بھی ہے۔ ادیتی سنگھ نے کہا کہ میں چوتھی بار پاکستان آئی ہوں، ایسا لگتا ہے کہ کراچی اب میرا دوسرا گھر بن گیا ہے۔

کراچی کے لوگ بہت محبت کرنے والے اور فن کے دلدادہ ہیں۔ میں کراچی کے ساحلِ سمندر پر گھومتی ہوں تو ایسا لگتا ہے، جیسے ممبئی میں ہوں۔

کراچی کی بریانی بہت شوق سے کھاتی ہوں۔ طارق روڈ اور ڈیفنس کے بڑے بڑے شاپنگ سینٹروں میں گئی خوب انجوائے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کراچی میں گھومتے پھرتے کسی خوف کا احساس نہیں ہوا۔

 

 

Check Also

شاہ رخ خان کی درخواست پر رتیش نے اپنی فلم ریلیز کرنیکی تاریخ بدل دی

ممبئی(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈکے معروف اداکار رتیش دیش موک نے شاہ رخ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے