بدھ , نومبر 14 2018

منڈی بہاﺅالدین: یوسی واسوکےزیر اہتمام کبڈی کا خوبصورت میلہ

منڈی بہاﺅالدین (پاکستان پبلک نیوز) ارشد للہ چیئر مین یوسی واسو کونسل کی جانب سے سجا واسو میں خوبصورت کبڈی میلہ۔ کبڈی کے میچ میں منڈی بہاﺅالدین کی دو ٹیموں نے شرکت کی نوشاہی کلب چھموں اور حیدر کبڈی کلب مانگٹ۔ 

تفصیلات کے مطابق ارشد للہ چیئر مین یوسی واسو کونسل کی جانب سے یونین کونسل واسو میں کبڈی کا میلہ سجایا گیا ۔اس کبڈی کے میلے کو ضلع بھر کے لوگوں نے شرکت کی اور کبڈی کا میچ دیکھا اور سراہا ۔ لوگوں نے پاکستان پبلک نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پنجاب کا کلچر ہے اور ایسے میلے سجنے چاہیے تاکہ اس کلچر کو مزید فروغ ملے اور پاکستان سے انٹرنیشنل لیول کے مزید جوان تیار ہو اور ملک پاکستان کا پوری دنیا میں نام روش کریں۔

مہمان خصوصی

چیئرمین یو سی 80چک رائب ناصر عباس تارڑ،چئیرمین اکرام رانجھا،چئیرمین زوالفقار احمد رانجھا، ایس ایچ او تھانہ سول لائن حاجی شوکت ٹوپہ، شہباز گوندل ،سکندر گوندل شاہد نمبردار اورارشد رانجھانے شرکت کی ۔

پاکستان پبلک نیوز سے بات کرتے ہوئے چیف آرگنائزر ، چیئرمین یو سی واسو ارشد للہ نے کہا کہ کبڈی پنجاب کا کلچر ہے اور ہم اس روائتی کھیل کو برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہیں۔کہا کہ میں آنے والے تمام معزز مہمانوں کا مشکور ہوں۔مزید کہا کہ کھیل کے میدان سجے گے تو نوجوان منشیات سے بھی بچ سکتے ہیں۔

پاکستان پبلک نیوز سے بات کرتے ہوئے ناصر عباس تارڑ نے کہا کہ میچ کو آرگنائزر ز نے بہت اچھا آرگنائز کیا ہے ۔کہا کہ ایسے میچ ہونے چاہیے یہ وقت کی ضرورت ہے مزید کہا کہ منڈی بہاﺅالدین کی عوام میں بہت ٹیلنٹ ہے۔اور انہوں نے کبڈی میلے کے اہتمام پر ارشدللہ کو مبارکباد پیش کی۔

ذوالفقار علی رانجھا نے کہا کہ حکومت کو کبڈی کے کھیل کے فروغ کیلئے مزید فنڈنگ کرنی چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا ہم اپنے کم وسائل میں رہتے ہوئے ایسے کھیل کروا رہے ہیں۔

کبڈی کا یہ میلہ نوشاہی کلب چھموں نے لوٹ لیاجبکہ رنر اپ ٹیم حیدر کبڈی کلب مانگٹ ٹھہری۔نوشاہی کلب چھموں نے 35پوائنٹس حاصل کیے جبکہ حیدر کبڈی کلب مانگٹ نے 26پوائنٹس حاصل کر سکی ۔
کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور 20ہزار نقد انعام دیا گیا ۔

میچ کی تصویری جھلکیاں

 

Check Also

ملک بھر کی 35 قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر کون جیتا کون ہارا؟

ملک بھر کی 35 قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے