ہفتہ , اکتوبر 20 2018

کھیل

تیسرا ٹیسٹ: بھارت کے انگلینڈ کے خلاف پہلے روز 307 رنز

  بھارت نے انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کے پہلے روز کپتان ویرات کوہلی اور راہانے کی اچھی بلےبازی کی بدولت 6 وکٹوں پر 307 رنز بنائے۔ نوٹنگھم میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے ٹاس جیت …

Read More »

عائشہ تارڑ اسکواش ٹورنامنٹ میں امریکی نمائندگی کرنے والی کم عمر پاکستانی

واشنگٹن : امریکی طالبہ عائشہ تارڑ رواں ہفتے اسکواش کے عالمی ٹورنامنٹ میں امریکا کی نمائندگی کریں گی، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی لڑکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہر بالٹی مور کی رہائشی پاکستانی نژاد عائشہ تارڑ کم عمری میں ہی دنیا بھر اپنی کامیابی کے …

Read More »

ساہیوال میں تھپڑمارنے کا انوکھا مقابلہ

ساہیوال: صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں اپنی نوعیت کا انوکھا کھیل منعقد ہوا جس میں شرکا نے ایک دوسرے کو تھپڑ مارے۔ ساہیوال کے نواحی علاقہ سلیمانکی بھینی میں پیر خواجہ منیر احمد چشتی کے سالانہ عرس کے موقع پر کبڈی میچ کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو خوب …

Read More »

یورپا فٹبال لیگ ، برنلے نے ایبرڈین کو ہرا دیا

یورپا فٹبال لیگ کے میچ میں برنلے کی ٹیم نے ایبرڈین کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین ایک سے ہرا دیا ہے۔ یورپا لیگ کے میچ میں برنلے نے ایبرڈین کے خلاف چھٹے منٹ میں پہلا گول داغ دیا۔ ایبرڈین نے ہمت نہ ہارتے ہوئے زبردست کم بیک کیا اور …

Read More »

سلی کون ویلی ٹینس ، جوہانا کونٹا اگلے مرحلے میں

سِلی کون ویلی کلاسیک ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں برطانیہ کی جوہانا کونٹا نے امریکا کی صوفیا کو ہرا کر اگلے مرحلے میں جگہ پکی کر لی ہے۔ امریکا میں سِلی کون ویلی ٹینس ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ جاری ہے۔ برطانیہ کی جوہانا کونٹا اور میزبان ملک کی صوفیا …

Read More »

آئی سی سی کا عمر اکمل کے خلاف تحقیقات جاری رکھنے کا فیصلہ

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کے خلاف تحقیقات جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد ٹیسٹ کرکٹر کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کے الزامات پر آئی سی سی نے کرکٹر عمر اکمل کے خلاف تحقیقات جاری رکھنے کا …

Read More »

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے انسداد ہراساں کمیٹی قائم کردی

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ہراساں کیے جانے کے معاملات کا نوٹس لیتے ہوئے ملک کی تاریخ میں پہلی بار انسداد ہراساں کمیٹی قائم کردی ہے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے پانچ رکنی انسداد ہراساں کمیٹی قائم کی ہے جس کی سربراہی فاطمہ لاکھانی کریں گی …

Read More »

قومی کرکٹرز کو بھاری مالیت کا سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ٹی20 کرکٹ میں شاندار کارکردگی پر قومی کرکٹرز کو سراہنے کے لیے کھلاڑیوں کو بھاری مالیت کا سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ تین سال سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے معاوضوں میں اضافہ نہیں کیا تھا اور کھلاڑیوں …

Read More »

ویرات کوہلی نے انگلینڈ سے میچ میں ’مزاح‘ کے رنگ بھر دیے

برمنگھم: بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے انگلینڈ سے سیریز میں ’مزاح‘ کے رنگ بھر دیے۔ ویرات کوہلی نے جوئے روٹ کو رن آئوٹ کرنے کے بعد فلائنگ کس کیا اور ساتھ میں ’بیٹ ڈراپ‘ کا اشارہ بھی کر دیا۔ انگلش کپتان نے کہاکہ مجھے اس میں کچھ غلط دکھائی نہیں دیتا …

Read More »

ویرات کوہلی انگلینڈ میں کیریئر کی پہلی ٹیسٹ سنچری بنانے میں کامیاب

برمنگھم: بھارتی کپتان ویرات کوہلی انگلینڈ میں اپنے کیریئر کی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ ویرات کوہلی نے 4 برس قبل انگلش سرزمین پر 10 اننگز میں 134 رنز اسکور کیے تھے تاہم اس بار سیریز کی اپنی پہلی ہی اننگز میں سنچری بنانے میں کامیاب رہے، یہ …

Read More »